ٹرمپ کی فلوریڈا کے گورنر سے متعلق بد زبانی

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس کو بے وفا قرار دیتے ہوئے ان پر زبانی حملے تیز کر دئیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سینٹیس کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا ہوتا اگر وہ میری 2018 کی کامیاب مہم کی حمایت نہ کرتے۔ اپنے سخت ترین جارحانہ تبصروں میں ٹرمپ نے کہا کہ ڈی سانٹیس ایک کتے کی طرح مر گیا۔
وہ ایک مردہ سیاست دان تھا۔ سابق امریکی صدر نے یہ بیان پیر کی سہ پہر آئیووا جاتے ہوئے اپنے طیارے میں صحافیوں کے ایک چھوٹے سے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے دیا۔۔ دوسری طرف ڈی سینٹیس کے ترجمان نے ٹرمپ کے تبصروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ ریپبلکن گورنر نے بڑے پیمانے پر سابق صدر کے ساتھ معاملات کرنے سے گریز کیا ہے۔ واضح رہے کہ فلوریڈا کے گورنر مئی میں ریاستی قانون ساز اجلاس کے اختتام کے بعد اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔