ٹی وی پر تیراکی کا لباس پہننانا ترقی نہیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی: پاکستانی اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ ٹی وی پر تیراکی کا لباس پہننا ترقی نہیں بلکہ یہ ثقافتی طور پر ناقابلِ قبول ہے۔ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنی کرافٹ پر پورے دل سے کام کرتے ہیں تو آپ کیلئے مواقع کبھی ختم نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتی ہوں کہ میں نے سکرین پر وہ کردار ادا کیے جن کے خواب دیکھے تھے۔عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ ایک سچا فنکار اپنی کارکردگی سے کبھی مطمئن نہیں ہوتا، میں ابھی بھی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔ ہمیں ایک دوسرے کی ثقافت کا احترام کرتے ہوئے معاشرے کو ترقی دے سکتے ہیں۔