پارلیمان ملک کا اعلیٰ ترین ادارہ اوردانش گاہ ہے:پرویزاشرف

قومی اسمبلی ایک دانش گاہ ہے اور اس کی سکیورٹی کی خدمات سرانجام دینے والے انتہائی اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں

اسلام آباد : سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ پارلیمان ملک کا اعلی ترین ادارہ ہے اور اس سے وابستہ ملازمین پر ادارے کی عزت و تکریم میں اضافے کیلئے دیانتداری، محنت اور خلوص نیت سے اپنے فرائض سرانجام دینے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔

گزشتہ روز یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ریٹائر ہونے والے سکیورٹی اسسٹنٹ چودھری نعیم ارشد کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب میں سپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ قومی اسمبلی ایک دانش گاہ ہے اور اس کی سکیورٹی کی خدمات سرانجام دینے والے انتہائی اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔

انہوں نے ٹیم ورک کی اہمیت پر زور دیا اور ملک اور پارلیمان کی خدمت کیلئے قومی اسمبلی کے عملے کے عزم کو سراہا۔سپیکرنے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے تمام سٹاف کی خدمات کو بھی سراہا ۔