پارلیمنٹ اجلاس آج،صدر سے واپس عدالتی اصلاحات بل پیش ہوگا

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے اجلاس کے ساتھ سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلا س آج ہونگے ،صدر مملکت کی جانب سے واپس کیا جانے والا عدالتی اصلاحات بل بھی مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹسز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کا اجلاس آج 2بجے طلب کیا تھا تاہم بعد ازاں مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔

مشترکہ اجلاس اب 4 بجے ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔ مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے واپس کیا جانے والے عدالتی اصلاحات بل پیش کیا جائے گا جبکہ آج بروز سوموار قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 11بجے اورسینیٹ کا اجلاس آج پیر کو صبح ساڑے 10بجے طلب کیا گیا ہے۔