اسلام آباد: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نےکہا ہےکہ پاکستان اور امریکہ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئےپرعزم ہیں۔
گزشتہ روزیہاں اسلام آبادمیں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے امریکی سفیرنے ملاقات کی،اس دوران وزیرتجارت اورامریکی سفیر نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون، تجارتی اقدامات اور سرمایہ کاری کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی سفیرنے امریکہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کی تعریف کی اورپاکستانی حکومت کےامریکہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔
وفاقی وزیرتجارت نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی موجودہ سطح پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔