اسلام آباد : عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس نے پاکستان اور بھارت میں مارچ کے آخر سے مئی تک شدید گرمی کی پیشگوئی کردی ۔
جیسن نکولس کے مطابق خشک سردی کے بعد پاکستان اور بھارت میں رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔دونوں ممالک میں مئی کے آخر میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
پری مون سون بارشیں ہونے سے گرمی کی شدت کم ہوسکتی ہے۔ موسم بہار کی ابتدا اور وسط میں مغربی ہوائوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔
مغربی ہوائیں شمالی افغانستان، شمالی پاکستان اور بھارت میں بارشوں کا باعث بنتی ہیں۔ سری لنکا اور جنوبی بھارت میں پری مون سون بارشوں کا بھی امکان ہے۔