پاکستان میں برفانی چیتے کی نایاب نسل کے تحفظ کی کوششیں کامیاب
Share
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے برفانی چیتے کی نایاب نسل کے تحفظ کی کوششیں کامیاب ثابت ہو رہی ہیں۔
پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سایٹ ٹویٹر پراپنے ٹوئٹ میں انہوں نے خنجراب نیشنل پارک میں مشہور اور نایاب پہاڑی نسل کے برفانی چیتوں کی ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ حکومت کی طرف سے ہمارے قیمتی اور نایاب پہاڑی نسل کے برفانی چیتے کے تحفظ کی کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں خنجراب نیشنل پارک میں 8 اپریل 2023 کو دو برفانی چیتے دکھائے گئے ہیں، جن میں ایک خوبصورت مادہ بھی شامل ہے اور یہ صبح کی سیر کو نکلے ہیں۔