پاک آرمی کا ترکیہ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری

اسلا م آباد: پاکستان آرمی کا ترکیہ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے ۔ 14مزید جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق 17مزید لاشیں ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

مجموعی طور پر اب تک 77جگہوں پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ جس میں 34جگہوں پر ریسکیو آپریشن بھی کیا گیا۔پاکستان آرمی کی ریسکیوٹیموں نے 8 لوگوں کو زندہ نکال لیا۔

ادھر پاک فضائیہ کا طیارہ ترکیہ کے زلزلہ زدگان کو امدادی سامان فراہم کرنے کے مشن کی کامیاب تکمیل کے بعد واپس نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔ پاک فضائیہ کی کوششوں سے علاقے میں پھنسے پاکستانی طلبا اور خاندانوں کو طیارے کے ذریعے بحفاظت واپس لایا گیا۔