پاک بحریہ نے سمندر میں ڈوبتی ماہی گیر لانچ کو بچالیا Image 30 جنوری ، 2023 گوادر کے سمندر میں ڈوبتی لانچ کو پاکستان نیوی کے اہلکاروں نے بچالیا Share گوادر: گوادر کے سمندر میں ڈوبتی لانچ کو پاکستان نیوی کے اہلکاروں نے بچالیا۔ گوادر جیٹی کے قریب سمندر میں ماہی گیروں کی لانچ میں دھات کا نوکیلا ٹکرا لگنے کے باعث سوراخ ہو گیا۔ سوراخ کے باعث لانچ کے اندر سمندر کا پانی تیزی سے جمع ہونا شروع ہوگیا۔ پاکستان نیوی کے اہلکاروں نے مسلسل کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد لانچ کے سوراخ کو بند کر کے لانچ اور اس میں سوار عملے کو بچالیا۔ Share FacebookTwitterGoogle+ReddItWhatsAppPinterestدوستوں کوارسال کریں