پاک فوج نے برف سے ڈھکے برزل پاس کو آمدورفت کیلئے کھول دیا

اسلام آباد : پاک فوج نے احسن اقدام کرتے ہوئے برف سے ڈھکے برزل پاس کو آمدورفت کیلئے کھول دیا ۔فوج کےجوانوں نے منفی 30 سینٹی گریڈکے سردموسم میں بھی اپنا کام بخوبی نبھایا۔ راستہ بحال ہونے پرعلاقہ کے61دیہات کی 15ہزارآبادی نےپاک فوج سے اظہارتشکرکیا۔ گلگت سے 178 کلومیٹر دور واقع برزل پاس برفباری کے باعث اکتوبرسے اپریل تک بند رہتاتھا۔

برزل پاس پاک آرمی اور عوام دونوں کیلئے اہم پوائنٹ ہے جس کی سطح سمندر سے اونچائی 13808 فٹ ہے۔ علاقہ کے 61 گاؤں اور 15 ہزار افراد پر مشتمل آبادی کیلئے صرف یہی راستہ میسر ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے اس پاس کو کھولنے کیلئے دن رات انتھک محنت کی۔برزل پاس سے ہر سال 50 سے 60 ہزار گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے۔