کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر وسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی سینئر قیادت کے خلاف درج بے بنیاد ایف آئی آرز میں ضمانت منظور ہونے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہماراجمہوری اورآئینی حق ہے۔
آج عدالت میں سینئر قیادت کی ضمانت منظوری جمہوریت کی جیت کی عکاس ہے ایسے بے بنیاد آیف آئی ارز سے ہمارے حوصلے اور عزم مزید مضبوط ہوں گے اس کے علاوہ زمان پارک لاہور سے پی ٹی آئی بلوچستان کے گرفتار او لاپتا کارکنان جنکا کوئٹہ،ہرنائی، دکی سے تھا گرفتارکارکنان کے حوالے سے مسلسل رابطے کئے اورفوری طورمعلومات حاصل کرکے پاکستان تحریک انصاف لاوئیرز یا وکلاء ونگ کو بلوچستان کے گرفتار کارکنان کی فوری رہائی اوردیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایات جاری کی۔انشاء اللہ وہ بھی بہت بے بنیاد آیف آئی آرز میں بری ہوکرحقیقی آزادی کی راہ پر گامزن ہونگے۔
انہوں نے کہاکہ موجودہ امپورٹڈ،فاشسٹ حکومت اورکرائم منسٹرغیرملکی ایماء پرسازش کے ذریعے آیا ہوا یہ بوٹ پالیشیا چوریاں بچانے اور اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے عوام اور فوج میں مسلسل دوریاں پیدا کرنے کی کوششیں کررہا ہے اس کی یہ کوشیش ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور عوام باشعور ہوچکی ہے۔