پشاور دھماکہ ملزمان کے قریب پہنچ گئے :آئی جی خیبرپختونخوا
Share
پشاور: پشاور پولیس لائنز دھماکہ کا کیس ٹریس ہوگیا ہے۔
آئی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے مطابق پہلے دن شکوک و شہبات تھے کہ ڈرون ،خودکش یا بارودی مواد سے دھماکہ ہوا، اب حتمی طور پر یہ کہہ سکتے ہیں کہ دھماکہ خودکش بمبار نے کیا ہے۔
خودکش بمبار تیسری یا چوتھی صف میں موجود تھا ، خودکش حملہ آور کے سر کودوبارہ جوڑا گیا ،بال بیرئنگ کے ٹکروں کو بھی نکالا گیا ،بارودی مواد کی بھی تحقیقات کی گئی ہیں۔
ٹی این ٹی سمیت ہائی ایکسپوسیو دھماکہ خیر مواد استعمال کیا گیا۔ہ
یلمٹ سے ملنے والے سر کے بال خودکش کے چہرے کے ڈین این اے سے میچ کرگئے ، دہشتگرد کے بال اس کے چہرے کے ڈین این اے کے ساتھ سو فیصد میچ ہوگئے ۔
دہشتگرد کی موٹرسائیکل کی بھی فرانزک کی گئی اور درست نمبرنکالا گیا جس سے ملزمان کو ٹریس کرنے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔