پنجاب انتخابات کیلئے ابھی تک فنڈز نہیں ملے :الیکشن کمیشن
Share
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب کے عام انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق معاملے میں وزارت خزانہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی طرف سے وزارت خزانہ کو بھیجے گئے نوٹس میں 21 ارب روپے جاری کرنے کے معاملے پر عمل درآمد رپورٹ جمع کرنے کا کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب کے عام انتخابات کے لیے وزارت خزانہ کو 21ارب روپے کے اجرا کی ہدایت کی تھی ۔سپریم کورٹ نے وزارت خزانہ کو رقم جاری کرکے بعد میں اس کی منظوری لینے کا کہا تھا ۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کو رپورٹ جمع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی لیکن رپورٹ موصول نہ ہونے پر نوٹس جاری کرکے خصوصی میسنجر کے ذریعے بھیجا گیا ۔دریں اثنا الیکشن کمیشن نے پنجاب کے عام انتخابات کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ۔ذرائع کے مطابق دو صفحات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے حکم پر ابھی تک فنڈز موصول نہیں ہوئے ۔