پٹرول قیمت میں کمی کی تجویز کی خبریں بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں: وزیرخزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے موٹر سپرٹ/پٹرول کی قیمت میں اوگرا کی جانب سےکمی کی تجویز سے متعلق میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یکم مئی سے اوگرا کی جانب سے حکومت کو پٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز دینے کے حوالہ سے خبریں بے بنیاد اور حقیقت کے منافی ہیں۔ ادھر وزیر خزانہ کے بعد اوگرا نے بھی پٹرول قیمتوں میں کمی کے حوالے سے تجویز کی تردید کر دی۔

ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ کمی کو ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے انسداد توازن (آفسیٹ) میں پورا کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے،موٹر سپرٹ/پٹرول کی مقامی قیمتوں میں کمی کی کوئی گنجائش نہیں بنتی تھی۔