پہلی پاکستانی مخنث نیوز اینکر پر قاتلانہ حملہ،مقدمہ درج
Share
لاہور: پاکستان کی پہلی مخنث نیوز اینکر مارویہ ملک لاہور کنٹونمنٹ کے علاقے میں اپنی رہائش گاہ کے باہر ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔ اینکر مارویہ ملک پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ مارویہ نے کہا کہ گزشتہ رات فارمیسی سے دوائی لے کر گھر پہنچی تو 2 ملزمان نے فائرنگ کردی۔
پولیس کو دئیے گئے بیان میں مارویہ ملک نے بتایا کہ وہ کینٹ کے علاقے میں فارمیسی سے دوائی لیکر گھر پہنچی تو دو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں فون پر دھمکیاں موصول ہورہی تھیں ، خوف کے باعث وہ لاہور چھوڑ کر ملتان اور اسلام آباد منتقل ہوگئی تھیں تاہم چند ہی روز قبل وہ ایک سرجری کے لیے لاہور واپس آئی تھیں۔
واضح رہے کہ مارویہ ملک نے پانچ سال قبل نجی نیوز چینل پر یوم پاکستان کے موقع پر بطور نیوز اینکر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔