پی آئی اے،مسافروں کیلئے فوری اور آسان ٹکٹ بکنگ متعارف
Share
کراچی : پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے مسافروں کی سہولت کیلئے ’’ون لنک ‘‘کے اشتراک سے مسافروں کیلئے فور ی اور آسان ٹکٹ بکنگ کا طریقہ متعارف کرایا ہے، اس سروس سے مسافر اب ’’کال اینڈ فلائی ‘‘ کیمپئن کے تحت کال پر ہی اپنی ٹکٹ بک کروا سکیں گئے۔
ٹکٹ بک کرانے کے 4 آسان مراحل ہیں۔ جن میں پہلے مسافر پی آئی اے کال سینٹر نمبر786-786-111پر کال کرکے ٹکٹ بک کرائیں گے۔ ٹکٹ بکنگ کے بعد مسافر کے نمبر پر پیمنٹ لنک سینڈ کیا جائے گا ،مسافر گھر بیٹھ کر لنک کے ذریعے پیمنٹ جمع کرا سکیں گے، پیمنٹ جمع کرانے کے بعد مسافر کو ای ٹکٹ جاری کردیا جائے گا کال سینٹر کے ذریعے ٹکٹ کروانے سے انٹرنیشنل کریڈٹ کارڈ ادائیگی والے اضافی سروسز چارجز نہیں لیے جائیں گے۔