کراچی: یورپ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے معاملے پر پیشرفت، برطانوی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم 9 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئی۔
ہیڈ آف اسیٹیٹ سیفٹی کیپٹن میلکم ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، یو کے سیفٹی ٹیم 16 فروری تک آڈٹ مکمل کرے گی۔
ٹیم پی آئی اے کا مکمل آڈٹ کرے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم آڈٹ کے بعد یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا بھی پاکستان کا دورہ کرے گی، ایاسا کا وفد 7 مارچ کو کراچی پہنچے گا۔