پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے استعفے منظور کرنے کااقدام چیلنج کردیا

عدالت الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات کا انعقاد کرانے سے روکنے کا حکم دے، درخواست میں موقف

لاہور :تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے استعفی منظور کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر تے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کرانے سے روکنے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی پرویز خٹک ،اسد عمر سمیت 70 ارکان نے استعفی درخواست دائر کی ہے ، دائر درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی ،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں پی ٹی ارکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپیکر نے استعفی منظور کرنے کے سے پہلے ارکان کا موقف نہیں لیا ۔

الیکشن کمیشن نے استعفی منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹی فائی کردیا ، عدالت پی ٹی آئی ارکان کے استعفی منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے ۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کا انعقاد کرانے سے روکنے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ 2 فروری کوبھی تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا ۔