پی ٹی سی ایل کاآئی او ٹی سلوشنز کیلئے ووڈافون سے اشتراک

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) اور ووڈافون ٹیلی کام انڈسٹری کی صف اول کی ووڈا فون کی آئی او ٹی مصنوعات، خدمات اور سلوشنز کو پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرانے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ پی ٹی سی ایل اور ووڈافون اینڈ ٹو اینڈ یعنی جامع آئی او ٹی سروسز کا ایک مکمل مجموعہ تیار کرنے اور فراہم کرنے کے لئے تعاون کریں گے۔
جس کا مقصد انٹرپرائز ڈیجیٹل صلاحیتوں کو مہمیز دیناا اور پاکستانی معاشرے کی ترقی کے لیے منسلک یعنی کنیکٹڈ خدمات کو اپنانے کی رفتار کو تیز کرنا ہے۔ پاکستان جیسی مارکیٹ میں آئی او ٹی سلوشنز کو اپنانے میں کم لاگت کے ساتھ بہتر کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کے حصول جیسے فوائد موجود ہیں۔ آئی او ٹی سلوشنز جدت طرازی کے ذریعے نئے کاروباری مواقع پیدا کرتے ہیں۔ اور روایتی کاروباری آپریشن ماڈلز کو ڈیجیٹل تبدیلی کے راستے پر ڈال دیتے ہیں۔ ووڈافون کی حیثیت انٹرنیٹ آف تھنگز میں ایک عالمی رہنما کی ہے، جو 155 ملین سے زیادہ ڈیوائسز اور پلیٹ فارمز کو آپس میں جوڑتا ہے۔