چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی’’ نورجہاں‘‘ کی طبعیت تاحال تشویشناک

کراچی: کراچی چڑیا گھر کی بیماری ہھتنی نورجہاں کی طبعیت تاحال تشیوشناک ہے۔ کے ایم سی انتظامیہ کی درخواست پر بین القوامی ماہرین کی ٹیم فورپاز نورجہاں کا معائنہ کرنے ایک دو روز میں کراچی پہنچے گی۔

دوسری طرف ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کی صحت سے متعلق 9رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کراچی چڑیا گھر کی بیمار ہتھنی نورجہاں ڈاکٹرز کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود تاحال خطرے سے باہر نا آسکی گزشتہ تین روز سے ہتھنی کو کرین کی مدد سے اٹھایا جارہا ہے جبکہ نورجہان کی صحت بحال کرنے کے لئے ملٹی وٹامنز،جان بچانے والی ادویات سمیت ہتھنی کی فیزیو تھراپی بھی کرائی جارہی ہے۔

تاہم چار روز قبل خشک تالاب میں گرنے کے بعد سے ہتھنی ہر گذرتے دن کے ساتھ کمزور ہوتی جارہی ہے کمزوری کے باعث ہتھنی اپنی جگہ سے ہلنے سے بھی قاصر ہوچکی ہے چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق ہتھنی کے علاج میں کسی قسم کی کی کوتاہی نہیں برتی جاری ہتھنی کی صحت بحال کرنے کے لئے تمام ضروری دوائیں دی جارہی ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے یڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کی صحت یابی اور بہبود کے لئے 9رکنی کمیٹی تشکیل دے دی کمیٹی میں فورپاز انٹرنیشنل سے ڈاکٹر عامر خلیل، ڈاکٹر فرینک گوریز، ڈاکٹر تھامس ہلڈر برانٹ اور ڈاکٹر میرینا ایوا نووا شامل ہیں سابق سینئر ڈائریکٹر چڑیا گھر ڈاکٹر منصور قاضی اور اینیمل سائنسز یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر عمران رشید کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے کمیٹی کے دیگر ارکان میں اینیمل کیئر سینٹر کراچی کی ڈاکٹر اسما گھی والا، چڑیا گھر کے ڈاکٹر عامر رضوی، چڑیا گھر اور سفاری پارک کے لئے زو ایکسپرٹ پینل کے رکن ڈاکٹر کاظم حسین شامل ہیں۔
ہتھنی نورجہاں