چین کا نیا راکٹ2027 میں خلا میں بھیجنے کا اعلان
بیجنگ : چین نے اعلان کیا ہے کہ اسکا نیو جنریشن انسان بردار کیریئر راکٹ 2027 تک اپنی پہلی پرواز کریگا ۔ ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق چین کے لانگ مارچ ٹو ایف کیریئر راکٹ کے چیف ڈیزائنر زون ای نے بتایا کہ چین کے نیو جنریشن انسان بردار کیریئر راکٹ کی تیاری منظم انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور توقع ہے کہ اس کی پہلی پرواز2027 میں ہو گی۔ چین کا نیو جنریشن انسان بردار کیریئر راکٹ ،نیو جنریشن انسان بردار خلائی جہاز اور لونر لینڈرز کو لانچ کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے ۔