پشاور:محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے ڈبل شفٹ سکولز پروگرام کیلئے بجٹ فراہم کرنے سے متعلق تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
محکمہ تعلیم سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فنڈز صرف فعال سکولوں کو جاری کئے جائیں گے۔
جبکہ ڈبل شفٹ سکولز پروگرام کے لئے باہر سے کسی بھی ہیڈ ٹیچر کو تقرر نہیں کیا جائے گا۔
اگر کوئی پرنسپل ڈبل شفٹ سکول پروگرام میں ڈیوٹی دینے کا خواہش مند نہیں ہے تو پھر سب سے قابل ترین ٹیچر کو ہیڈ ٹیچر نامزد کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈبل شفٹ سکول میں ڈیوٹی دینے والے ہر ایک ٹیچر کی تنخواہ سمیت دیگر ریکارڈ ہر مہینے کی پانچ تاریخ کو فراہم کریں گے۔
خرچ نہ کئے جانے والے فنڈز سے متعلق ہر مہینے کی پانچ تاریخ کو سرٹیفیکٹ فراہم کیاجائے گا ، تنخواہ میں کٹوتی نہیں کی جائے گی ۔