ژوب میں سستے آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری

ژوب: ژوب میں حکومت بلوچستان محکمہ خوراک کے سیکریٹری مجیب الرحمن کی خصوصی ہدایت پر عوام کو سستے داموں آٹا فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں تحصیلدار ژوب سہیل خان مندوخیل کی زیرنگرانی محکمہ خوراک کے نمائندوں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر محمد الدین سارنگزئی علائوالدین کی جانب سے کالج میدان ژوب میں عوام کو سسستے داموں آٹےکے تھیلے فراہم کئے گئے۔

حکومت بلوچستان محکمہ خوراک کے اقدامات اور ضلع انتظامیہ کی کوششوں کی بدولت ژوب کے عوام سستے آٹے کی فراہمی سے مستفید ہورہی ہے۔