کراچی:نور جہاں ہتھنی آپریشن سے بچ گئی، جلد صحتیابی کا امکان
Share
کراچی: فور پاز نے کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں کا علاج شروع کردیاہے۔ ہتھنی کی انڈو سکوپی کے ساتھ ٹانگ کا ایکسرے بھی کیا گیاجبکہ خون کے نمونے بھی حاصل کئے گئےہیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی موجود تھے۔
فور پاز کے ڈاکٹرز کے مطابق ہتھنی کے صحت مند ہونے کا 50 فیصد امکان ہے۔ ڈاکٹر عامر کا کہنا تھا کہ بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں، ہتھنی کی حالت خطرے سے باہر ہےاور کوئی بڑا زخم ہے نہ ہی ہڈی میں فریکچر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےگورنر سندھ نے کہا کہ سینئر ڈائریکٹر نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
ایڈمنسٹریٹر تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔ جانوروں پر ظلم بند کردینا چاہئے۔ ہتھنی کے علاج میں کے ایم سی کے پاس فنڈ کی کمی ہوئی تو اپنی جیب سے رقم ادا کروں گا۔