کراچی گلوبل فٹ بال چمپئن شپ جاپان نے جیت لی

کراچی : دی ماڈرن اسپتال کی جانب سے تین روزہ کراچی گلوبل فٹ بال چمپئن شپ جاپان نے جیت لی۔ ورلڈ کپ کونسیپٹ پر فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے اسپین کو 1-0 سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں 32ٹیموں نے شرکت کی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور کیمرون سے بھی مہمان ٹیمیں ٹورنامنٹ کا حصہ تھیں۔

عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ورلڈ کپ ٹرافی کی شکل کی گولڈن ٹرافی پیش کی گئی جبکہ دی ماڈرن اسپتال کی جانب سے 6 انعامات، گولڈن بوٹ، بہترین کیپر کے لیے گولڈن گلوب جبکہ بیسٹ ڈیفینڈر کے لیے بیسٹ ڈیفینڈر ٹرافی بھی دی گئی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دی ماڈن اسپتال کے سرپرست شاہد محمود کا کہنا تھا کہ نوجوان صحت مند ایکٹویٹی کے ذریعے ایک صحت مند زندگی بسر کریں۔