کورونا:جاپان مزید161اموات،پاکستان13نئے مریض

کورونا کے اسلام آبادسے ایک، فیصل آباد سے ایک اور لاہور سے5نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ عالمی وبا سےدنیا بھرمیں ہلاکتیں67لاکھ73ہزار8سو سےزائد ہو گئیں۔

اسلا م آباد ،لاہور: کورونا کی مہلک وباسے پاکستان میں مزید کوئی فردجاں بحق نہیں ہوا اور اموات کی مجموعی تعداد 30640 ہی رہی جبکہ جاپان میں کورونا سے مزید161افراد چل بسےاور41438نئے مریض سامنے آگئے،410مریضوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ،وزارت قومی صحت اورنیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں2406افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے۔

مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.54فیصد ہوگئی۔ کورونا کے13نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 7082ہوگئے،11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا کے اسلام آبادسے ایک، فیصل آباد سے ایک اور لاہور سے5نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

عالمی وبا سےدنیا بھرمیں ہلاکتیں67لاکھ73ہزار8سو سےزائد ہو گئیں۔

جنوبی کوریا میں مزید10افراد چل بسے اور 16120نئے مریض سامنے آگئے ہیں ۔

روس میں مزید43افرادہلاک اور 7615نئے مریض سامنے آگئے۔

تائیوان میں مزید45افرادہلاک ہوگئے اور 23394نئے مریض رپورٹ ہوئے۔