اسلا م آباد ،لاہور: کورونا کی مہلک وباسے پاکستان میں مزید کوئی فردجاں بحق نہیں ہوااور اموات کی مجموعی تعداد30643ہی رہی۔ جبکہ جاپان میں کورونا سے مزید50افراد چل بسےاور 8731نئے مریض سامنے آگئے،132مریضوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ،وزارت قومی صحت اورنیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں4575افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے۔ مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.98فیصد ہوگئی۔
کورونا کے45نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 7832ہوگئے،9مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔کورونا وائرس کےلاہور سے24نئے مریض سامنے آئے۔
عالمی وبا سےدنیا بھرمیں ہلاکتیں68لاکھ5ہزار2سو سےزائد ہو گئیں۔روس میں مزید43افرادہلاک ہوگئے اور13559نئے مریض سامنے آگئے۔تائیوان میں مزید60اموات اور10307نئے کیس رپورٹ ہوئے۔