کورونا :برطانوی ملکہ کمیلا پھرمتاثر،جاپان میں مزید135ہلاکتیں
Share
اسلا م آباد ،لاہور: کورونا کی مہلک وباسے پاکستان میں مزید کوئی فرد جاں بحق نہیں ہوا اور اموات کی مجموعی تعداد30640ہی رہی جبکہ جاپان میں کورونا سے مزید135افراد چل بسےاور 31703نئے مریض سامنے آگئے،270مریضوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ،وزارت قومی صحت اورنیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں2859افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے۔ مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.45فیصد ہوگئی۔
کورونا کے13نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 7223ہوگئے،13مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔عالمی وبا سےدنیا بھرمیں ہلاکتیں67لاکھ83ہزار7سو سےزائد ہو گئیں۔جنوبی کوریا میں مزید11افراد چل بسے اور 14371نئے مریض سامنے آگئے ۔روس میں مزید35افرادہلاک ہوگئے اور 9826نئے مریض سامنے آگئے۔تائیوان میں مزید36افرادہلاک ہوگئے اور 20511نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی اہلیہ کوئن کنسورٹ کمیلا پارکر دوسری بار کورونا میں مبتلا ہوگئیں جس پر خود کو اہلخانہ سے الگ کرکے گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا۔ بکنگھم پیلس کے مطابق 75 سالہ کوئن کنسورٹ کی حالت خطرے سے باہر ہے، ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم انکی نگرانی کر رہی ہے۔