اسلام آباد ،لاہور: کورونا کی مہلک وباسے پاکستان میں مزید کوئی فردجاں بحق نہیں ہوا اور اموات کی تعداد30652ہی رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ،وزارت قومی صحت اورنیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3105افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے،مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.90فیصد ہوگئی۔ کورونا کے28نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 10812ہوگئے،10مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
لاہور میں245 افراد میں سے 11 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور مثبت کیسز کی شرح 4.49 فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں144 میں سے2افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 1.39 فیصد رہی۔
عالمی وبا سےدنیا بھرمیں ہلاکتیں68لاکھ37ہزار8سوسےزائد ہو گئیں۔جاپان میں کورونا سے مزید14افراد چل بسےاور 3290نئے مریض سامنے آگئے۔روس میں مزید34افرادہلاک ہوگئے اور 6622نئے مریض سامنے آگئے۔ جنوبی کوریا میں مزید8 مریض چل بسے اور 4005 نئے رپورٹ ہوئے۔