کورونا : لاہور کے17سمیت36نئے مریض،13 کی حالت نازک

اسلا م آباد ،لاہور: کورونا کی مہلک وباسے پاکستان میں مزید کوئی فردجاں بحق نہیں ہوااور اموات کی مجموعی تعداد30641ہی رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ،وزارت قومی صحت اورنیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں5338افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے۔ مثبت کیسز کی مجموعی شرح 0.67فیصد ہوگئی۔

کورونا کے36نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 7466ہوگئے،13مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا وائرس کے اسلام آباد سے4، کراچی سے8،راولپنڈی سے5اورلاہور سے17نئے مریض سامنے آئے۔

عالمی وبا سےدنیا بھرمیں ہلاکتیں67لاکھ94ہزار5سو سےزائد ہو گئیں۔روس میں مزید37افرادہلاک ہوگئے اور 14721نئے مریض سامنے آگئے۔تائیوان میں مزید37افرادہلاک ہوگئے اور 14387نئے مریض رپورٹ ہوئے۔

جنوبی کورویا میں مزید22افراد چل بسے اور 10845نئے مریض سامنے آگئے ۔ چائنہ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق حال ہی میں چین کے مختلف مقامات پر وبا کے کچھ کیسز سامنے آئے لیکن انسدادکی مجموعی صورتحال بہتر ہوئی ہے، اور یہ آہستہ آہستہ معمول کی روک تھام اور کنٹرول کے مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے۔