کورونا :لاہور کے27سمیت105نئے مریض،18موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا
کورونا :لاہور کے27سمیت105نئے مریض،18موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا
Share
اسلا م آباد ،لاہور: کورونا کی مہلک وباسے پاکستان میں مزید کوئی فردجاں بحق نہیں ہوااور اموات کی مجموعی تعداد30645ہی رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ،وزارت قومی صحت اورنیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3768افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2.79فیصد ہوگئی۔
کورونا کے105نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 9130ہوگئے،18مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔کورونا کے لاہور سے27، اسلام آباد سے18،کراچی سے47اور ملتان سے2نئے مریض رپورٹ ہوئے۔
عالمی وبا سےدنیا بھرمیں ہلاکتیں68لاکھ20ہزار8سو سےزائد ہو گئیں۔جاپان میں کورونا سے مزید29افراد چل بسےاور 8683نئے مریض سامنے آگئے،76مریضوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔روس میں مزید34افرادہلاک ہوگئے اور 9373نئے مریض سامنے آگئے۔پولینڈمیں مزید32افرادچل بسے اور 4203نئے مریض سامنے آگئے۔
تائیوان میں مزید20اموات اور 2668نئے کیس رپورٹ ہوئے۔بھارتی اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ، نامور اداکارہ و سیاستدان کرن کھیر بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔
کورونا کی ابتدا کہاں سے ہوئی؟اور امریکی انٹیلی جنس نے کیا کھوج لگائی ؟ امریکی صدرجوبائیڈن نے خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر دیئے ہیں۔
صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ہمیں تہہ تک جانے کی ضرورت ہے کہ کووڈ 19 کی ابتدا کہاں سے ہوئی، جس میں چین کے ووہان انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی کے ممکنہ روابط بھی شامل ہیں۔
2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد انٹیلی جنس اداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ تحقیقات کیلئے اپنے اختیار میں موجود ہر ٹول استعمال کریں۔
یہ کام اب بھی جاری ہے، قومی سلامتی کو نقصان پہنچا ئے بغیر جس قدر ممکن ہے معلومات جاری کرینگے ۔