اسلا م آباد ،لاہور: کورونا کی مہلک وباسے پاکستان میں مزید کوئی فردجاں بحق نہیں ہوااور اموات کی مجموعی تعداد30643ہی رہی،تاہم کورونا کے کیسز میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ،وزارت قومی صحت اورنیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں4472افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے۔
مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1.12فیصد ہوگئی۔ کورونا کے50نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 7882ہوگئے،10مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
عالمی وبا سےدنیا بھرمیں ہلاکتیں68لاکھ5ہزار4سو سےزائد ہو گئیں۔ جاپان میں کورونا سے مزید34افراد چل بسےاور 4263نئے مریض سامنے آگئے،131مریضوں کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
روس میں مزید38افرادہلاک ہوگئے اور11163نئے مریض سامنے آگئے۔تائیوان میں مزید45اموات اور 7080نئے کیس رپورٹ ہوئے۔