کیاعمران کو صرف عدالت میں خطرہ ؟ شیری رحمٰن

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی اور رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ کیا عمران خان کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے آحاطے میں ہے؟ ،کیا ریلیوں اور جلسوں میں انکی جان کوئی خطرہ نہیں؟۔

عمران خان عدالت میں پیشیوں اور فردجرم سے بچنے کیلئے سکیورٹی کا حربہ استعمال کر رہے ہیں۔گزشتہ روزٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سکیورٹی خدشات کا بہانا بنا کر عدالت اور جوابدہی سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں۔

عمران خان کو حکومت پر قتل کے الزامات کے ثبوت دینا ہونگے، ایسا نہیں ہو سکتا بعد میں کہیں میرا بیان "سیاسی” تھا، انکی تمام سیاست دوسروں پر الزام تراشی اور کردار کشی میں گزری ہے۔ لیکن قتل کے الزامات پر سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ہم ان الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔