کینیڈا:برفانی طوفان سے 2افراد ہلاک ،لاکھوں متاثر

ٹورنٹو: کینیڈا میں شدید طوفانی بارشوں اور آندھی چلنے سے 10لاکھ سے زائد افراد متاثر،برفانی طوفان سے 2افراد ہلاک ،لاکھوں گھروں سے بجلی غائب ہوگئی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفان کے ساتھ جما دینے والی بارش بھی ہوئی جبکہ تیز ہوائیں چلنے سے درخت اکھڑ گئے اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچا۔ 10 لاکھ افراد اور اونٹاریو میں تقریبا ایک لاکھ 10 ہزار افراد کوبجلی کی سہولت میسر نہیں ہے۔

کینیڈا کے شہریوں کو ایسٹر کا ہفتہ اندھیرے میں گزارنا پڑ سکتا ہے۔ کیوبک میں ایک شخص پر درخت کرنے کی وجہ سے اس کی موت ہو گئی، اونٹاریو میں درخت کی شاخ لگنے سے ایک اور شخص ہلاک ہو گیا۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے وفاق کی جانب سے صوبوں کو ضرورت پڑنے پر معاونت کرنے کی پیش کش کی۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ یہ مشکل ترین لمحات ہیں، بجلی منقطع ہو گئی ہے، درخت گر رہے ہیں، جس سے عمارتوں اور کاروں کو نقصان پہنچ رہا ہے، ظاہر ہے یہ تشویشناک صورتحال ہے۔کیوبک میں مونٹریال شدید متاثر ہوا، زیادہ تر فرانسیسی زبان والے صوبے میں تقریباً آدھے آبادی کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ دیکھیں کہ تمام خوبصورت درخت نیچے گر گئے، زندگی متاثر ہورہی ہے، اسی طرح کے چیلنجز ہیں، ایسٹر کے ہفتے میں متعدد اہل خانہ کے لیے کافی مشکلات ہوں گی۔