کیپٹن فہد خان شہید ٹینس ٹورنامنٹ سے 18 مارچ سے شروع ہو گا

اسلام آباد: کیپٹن فہد خان شہید ٹینس ٹورنامنٹ سے 18 مارچ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر انعام الحق کے مطابق ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ایونٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔
جن میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز اور سنیئر 40 پلس کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ 21 مارچ تک جاری رہے گا اورٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر انسٹیٹیوٹ آف سفیس ٹیکنالوجی جنرل ریٹائرڈ ریحان عبدالباقی ہونگے جو فائنل کے بعد کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز، اسناد اور شیلڈز تقسیم کریں گے۔ واضح رہے کہ کیپٹن فہد خان شہید لاہور میں ٹینس بھی کھیلتے رہے تھے۔