گرفتاری عمران خان کو مزید مقبول بنا دے گی:شیخ رشید

لاہور:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے آج ملک میں جو حالات ہیں، پی ڈی ایم ٹوٹ چکی ہے،عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی سے مقبولیت میں کمی آئے گی ایسا سوچنا ان کی غلط فہمی ہے،گرفتاری عمران کو مزید مقبول بنا دے گی۔

ایم کیو ایم والے اب استعفی دیدیں وقت ہے،پیپلزپارٹی کسی صورت ان سے وفا نہیں کریگی بلکہ دغابازی کرے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا عمران نے ریلی میں شرکت کی دعوت دی ہے ، کچھ دن کے فرق سے عام انتخابات کی کال ہو جائے گی۔

حکومت نے غریب کو زندہ درگو رکر دیا ہے ،دس مہینوں میں نوازشریف کو نہیں لا سکے تو اس ملک کا مسئلہ کیسے حل کر دیں گے۔

یہ ادارے میرے ادارے ہیں میں ان سے درخواست کروں گا کہ سب کو ایک ساتھ بٹھائیں ایک الیکشن کروائیں، ہم کچھ دن پیچھے ہونے کے لیے تیار ہیں ان کو کچھ دن آگے کریں ۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے، ہوسکتا ہے صوبے اور مرکز کے الیکشن اکٹھے ہو جائیں ، خیبر پختونخوا کے گورنر کو فضل الرحمان کی رشتہ داری سے زیادہ آئین اور قانون کی طرف دیکھنا ہوگا۔