گریمی ایوارڈ میں پرفارم، عروج آفتاب پہلی پاکستانی گلو کارہ
لاہور: پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز میں بہترین پرفارمنس دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔ پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کا گانا’’ادھیڑو نہ‘‘ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا تھا لیکن ایوارڈ نہ جیت سکا تاہم گلوکارہ نے گریمی ایوارڈز کی تقریب میں بہترین پرفارمنس دے کر گریمی میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ دوسری جانب امریکی مشہور گلوکارہ بیونسے نے سب سے زیادہ گریمی ایوارڈز حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے 32واں گریمی ایوارڈ بھی جیت لیا۔