گرین ہائوس اخراج میں پاکستان کاحصہ ایک فیصد سے کم ہے:احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا ہے کہ گرین ہاؤس کے کل عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ 1 فیصد سے بھی کم ہے، جس کی وجہ سے یہ دنیا میں سب سے کم ہے۔

پھر بھی یہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سب سے زیادہ غیر محفوظ ممالک میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے 10ویں ایشیا پیسیفک فورم برائے پائیدار ترقی 2023 سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جہاں انہوں نے پاکستان کی معاشی حالت کو متاثر کرنے والے اہم حالات پر روشنی ڈالی، بشمول کوویڈ 19، یوکرین روس جنگ کی وجہ سے مہنگائی، اور شدید موسمیاتی آفات کے ساتھ پاکستان کو اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ وفاقی وزیر نے شرکاء کو بتایا2022 میں شدید موسمیاتی آفات کا سامنا کرنے کے باوجود، جس سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

وزیر منصوبہ بندی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت طویل مدتی موسمیاتی تبدیلیوں اور موافقت کے لیے پرعزم ہے۔ کثیر شعبوں کی حکمت عملیوں کے ذریعے، حکومت طویل مدتی موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کو ترجیح دے رہی ہے۔