گن کلب میں اوپن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا انعقاد

اسلام آباد: گن کلب میں اوپن باڈی بلڈنگ چمپین شپ کے مقابلے ہوئے مہمان خصوصی سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ تھے انہوں نے تقریب کے اہتمام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اس کھیل میں لازمی حصہ لینا چاہیے چیف آرگنائزر شیخ صدیق نے کہا کہ باڈی بلڈنگ میں آج کے نوجوانوں کی دلچسپی دیدنی ہے اور اچھی خوراک اور اچھا جسم بنانے میں ہماری نسل دلچسپی لے رہی ہے لاہور اٹک جہلم کے پی کے سے باڈی بلڈرز شریک تھے۔

جیتنے والے باڈی بلڈرز کو نقد انعامات دیئے گئے جونیئر مین فزیک کا ٹائٹل شیخ علی حیدر مین فزیک کامران علی باڈی بلڈنگ میں حمزہ خان اور علی حسنین کلاسک فزیک میں مہتاب شامی اور ماسٹر کلاس میں گلذیب خان جبکہ امیچور مقابلے میں شاہد رشید نے ٹائٹل اپنے نام کیے۔