ہونڈوراس:مسلح افراد کا حملہ،4خواتین سمیت 7ہلاک

تیگو سیاگالپا: وسطی امریکی ملک ہونڈوراس میں سات افراد ایک مسلح حملے میں مارے گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت تیگو سیاگالپا کے علاقے کوما یا گوئیلا میں ایک مسلح حملہ کیا گیا جہاں سے سات افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جن میں چار خواتین تھیں۔

واقعے سے متعلق تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ لاشوں کی شناخت کیلئے انہیں مردہ خانے بھجوا دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ہونڈوراس میں پرتشدد واقعات کے دوران ہر روز دس تا پندرہ افراد قتل ہوتے ہیں۔