ہیری اور میگھن شاہ چارلس کی رسم تاجپوشی میں مدعو

لندن : برطانوی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل کو شاہ چارلس سوم کی رسم تاج پوشی میں شرکت کیلئے دعوت دی گئی ہے تاہم جوڑے نے تاحال شرکت کرنے یا نہ کرنے کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

سنڈے ٹائمز کے مطابق ہیری اور میگھن کے ترجمان نے بتایا کہ بادشاہ کے دفتر کی جانب سے ای میل موصول ہوئی تاہم ابھی فیصلے کے متعلق کچھ نہیں بتا سکتا۔

برطانوی شاہی محل نے اس خبر پر ردعمل دینے سے گریز کیا ۔ ہیری کی سوانح حیات کی اشاعت اور انٹرویوز کے بعد شاہی خاندان کیساتھ ان کےتعلقات میں کشیدگی آئی ہے اور چند روز قبل انہیں شاہی محل میں اپنی رہائشگاہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔