یقین ہے پاکستان معاشی میدان میں ترقی کریگا: سفیر ویتنام

لاہور: پاکستان میں ویتنام کے سفیر فونگ ٹائن نگوئن نے کہا ہے یقین ہے پاکستان معاشی میدان میں ترقی کرے گا،معاشی مشکلات عارضی لگ رہی ہیں۔ ویتنام اور پاکستان کے درمیان رواں سال باہمی تجارت ایک ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ویتنام سالانہ 360 ارب ڈالر کی اشیاء درآمد کرتا ہے۔

پاکستان کا شئیر صرف 30 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ہے،ویتنام سوشلسٹ مگر حکومت کا معیشت پر کنٹرول نرم کیا ہے،پاکستان میں 80 فیصد چائے کی پتی ویتنام سے آتی ہے، پاکستان اور ویتنام کا تعلق 50 سال پرانا ہے،دونوں ملک ملکر تیسرے باہمی پولیٹیکل کنسلٹیشن اور پانچویں جوائنٹ اکنامک کمیشن کی تیاری کر رہے ہیں۔

ویتنام اور پاکستان نے باہمی تجارت کیلئے بیشمار ایم او یوز سائن کر رکھے ہیں، امید ہے دونوں ملک تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے،پاکستان میں ویتنامی ایمبیسی تجارتی تعلقات بڑھانے پر کام کر رہی ہے اور پاکستانی کاروباری شخصیات کو ویتنام میں سرمایہ کاری اور تجارت کیلئے ہر طرح کی سپورٹ کیلئے تیار ہیں۔