یونین کونسل سیکرٹریوں کو ڈینگی سے بچاؤکیلئے مہم تیز کرنے کی ہدایت

سرگودھا:اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا نے متعلقہ یونین سیکرٹریوں کو ممکنہ ڈینگی سے بچاؤکے لیے مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کی اور واضح کیا ہے،کہ اس سلسلہ میں غفلت کے مرتکب اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

حکومت نے روزانہ کی پراگریس رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے انہو ں نے سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں قبرستانوں کباڑ خانوں سروے کرنے اور صفائی چیکنگ کریں، گندگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے، قبرستان میں پانی کے لئے رکھے برتن توڑنے کی ہدایت کی موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی مچھر کی افزائز میں اضافے کا خدشہ ہے۔