یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں سپورٹس گالا کی تقریب

لاہور: یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور میں سالانہ سپورٹس گالا 2023 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی۔

صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے کی جبکہ مہمان خصوصی معروف عالمی تیراک آمنہ امیر قادری تھیں۔ افتتاحی تقریب مشترکہ طور پر جامعہ کے بنک روڈ اور لوئر مال کیمپس میں ہوئی۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا (ستارہِ امتیاز) نے مہمانِ خصوصی کے ہمراہ سپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

سپورٹس گالا میں مرد وخواتین طلبا کے درمیان کرکٹ، بیڈمنٹن، فٹ بال، والی بال، رسہ کشی، باسکٹ بال، ہینڈ بال، ایتھلیٹکس اور ٹیبل ٹینس وغیرہ کے الگ الگ مقابلہ جات ہوں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ کھیلوں میں بھرپور حصہ لینے سے طلبا کی ذہنی و جسمانی نشوونما پر نہایت مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔