یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب تمام اشیاء اعلیٰ معیارکی ہیں: ترجمان
Share
اسلام آباد: ملک بھر میں قائم تمام یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب اشیاء کی کوالٹی اور معیار کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے اور اس سلسلے میں انتظامیہ اشیاء کی خریداری کرتے وقت معیار اور کوالٹی کو ہر صورت یقینی بناتی ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر فراہم کی جانے والی تمام اشیاء پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) سے باقاعدہ تصدیق شدہ ہوتی ہیں۔
یاد رہے پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی پاکستان کا وہ واحد ادارہ ہے جو پاکستان میں اشیاء کے معیار کی نگرانی کرتا ہے۔ ترجمان یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق اس وقت ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر معیاری گھی اور تیل وافر مقدار میں موجود ہے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ارزاں نرخوں پر بھی دستیاب ہے جو PSQCAسے تصدیق شدہ اور معیار کے اصولوں کے عین مطابق ہونے کے ساتھ ساتھ کوالٹی مینجمنٹ سسٹم،انوائرمنٹ مینجمنٹ سسٹم، فوڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کے آئی ایس او(ISO) سرٹیفکیٹس کی حامل ہیں ۔یاد رہے ۔