اعجاز چوہدری نے بلاول کو وزیرسیر و سیاحت قرار دے دیا

اسلام آباد :سینیٹ اجلاس کی کاروائی کے دوارن تحریک انصاف سینیٹر اعجاز چوہدری نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیرسیروسیاحت قراردے دیا ۔

عوامی اہمیت کے نکتہ پر سینیٹر اعجاز چوھدری نے کہا کہ کبھی ملک میں وزیر خارجہ ہوتا تھا اب وزیر سیر و سیاحت ہے ۔ملکی حالات دیکھیں جب کہ وزیر خارجہ نے گھومنے کیلئے کوئی ملک نہیں چھوڑا۔

مودی سے محبت دیکھیں جس کانفرنس میں آئن لائن شرکت ہوسکتی تھی وہاں چلے گئے ۔وزیر خارجہ کو وہاں گوا کی بیچ پر دیکھا گیا وہیں پائے جارہے ہیں صحافیوں کی شکل میں مشیروں کا ٹولہ بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

سینیٹر اعجاز چوھدری نے بلاول بھٹوزرداری کی ذات کے حوالے سے بھی انتہائی نامناسب ریکارکس دیئے جس پر ان کی پی پی پی کے رہنما مولابخش چانڈیو کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی ۔

اس معاملے پر پی ٹی آئی کی سینیٹر فوزیہ ارشد اور مولا بخش چانڈیو کے درمیان بھی تکرار ہوگئی اورایک دوسرے کے ثبوت کو چیلنج کرتے رہے تاہم چیئرمین سینیٹ نے بلاول بھٹوزرداری سے متعلق غیرپارلیمانی الفاظ حذف کروادیئے۔