امریکہ میں بھی کانگریس ،سپریم کورٹ اختیارات پر بحث شروع

واشنگٹن : امریکہ میں بھی کانگریس اور سپریم کورٹ کے اختیارات پر بحث شروع ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹ کی کمیٹی برائے عدلیہ کی میٹنگ میں عدالتی کمیٹی کا سپریم کورٹ پر بل لانے پر غور کیا گیا۔

بل کے ذریعے سپریم کورٹ پر نیا ضابطہ اخلاق لاگو کیا جائے گا، بحث کے دوران کمیٹی کے سامنے پیش گواہان 2 دھڑوں میں تقسیم دکھائی دئیے۔ بل مخالفین نے سپریم کورٹ پر ایسا بل لانے کے اختیار پر سوال اٹھا دیا۔

جبکہ بل کے حامیوں کا کہناہے سپریم کورٹ ججز نے خود پر ایسا کوئی اخلاقی ضابطہ لاگو نہیں کیا۔واضح رہے امریکی سپریم کورٹ کے جج کلیرنس تھامس پر پراپرٹی اور پیسے لینے کی رپورٹس سامنے آ چکی ہیں۔