کورونا:لاہورکے6سمیت 21نئے مریض،10کوخطرہ

اسلا م آباد ،لاہور: کورونا کی مہلک وباسے پاکستان میں مزید کوئی فردجاں بحق نہیں ہوا اور اموات کی تعداد30656ہی رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ،وزارت قومی صحت اورنیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے1768ٹیسٹ کئے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.19فیصد رہی۔

کورونا کے21نئے مریض رپورٹ ہوئے اور فعال کیس 11279ہوگئے،10مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ملتان میں 69افراد کے کوروناٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2 کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 2.90فیصد رہی،لاہور میں 265ٹیسٹوں میں سے 6 مثبت آئے اور شرح 2.26فیصد رہی جبکہ میرپورمیں 65ٹیسٹوں میں سے کوئی بھی ٹیسٹ مثبت نیں آیا ۔

عالمی وبا سےدنیا بھرمیں ہلاکتیں68لاکھ62ہزارسےزائد ہو گئیں۔روس میں مزید33افرادہلاک ہوگئے اور 6503نئے مریض سامنے آگئے۔جاپان میں مزید24مریض چل بسے اور 11764نئے سامنے آگئے۔جنوبی کوریا میں مزید11مریض چل بسے اور 14284نئے رپورٹ ہوئے۔