کورونا: ملک بھر میں 31 نئے کیسز،8 کی حالت تشویشناک

اسلام آباد، نئی دہلی : قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 31 کیس رپورٹ ہوئے اور 8مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اتوار کواین آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2 ہزار843ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے31 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.09فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سےکوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھربھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 ہزار 874 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 49 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔بھارت میں تاحال کورونا وائرس کے کل 4 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار 515 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث بھارت میں اب تک 5 لاکھ 31 ہزار 508 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔