آسکرز ،تھپڑ مارنے جیسے واقعات سے نمٹنے کیلئے ٹیم تشکیل
Share
لاس اینجلس: اکیڈمی ایوارڈز 2023 ء میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ’کرائسس ٹیم‘ تشکیل دے دی گئی۔
گزشتہ آسکرز ایوارڈز کی تقریب میں وِل اسمتھ اور کرس راک کے درمیان تلخ کلامی اور تھپڑ مارنے کے واقعے کو مدِنظر رکھتے ہوئے اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے رواں سال 12 مارچ کو لاس اینجلس میں ہونے والے ایونٹ میں اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر لیےہیں ۔
آسکرز کے سی ای او بل کرمر نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اکیڈمی کے پاس کسی بھی ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لیے اس سال ایک پوری ’’کرائسس ٹیم‘‘ ہے۔